Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سونم کی شادی پر ماہرہ خان کی مبارکباد

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے بھارتی اداکارہ سونم کپور کو ان کی شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

ماہرہ خان پاکستانی ڈراموں اور فلموں کے ساتھ ساتھ بالی وڈ فلم ’رئیس‘ میں بھی کام کر چکی ہیں، جس میں انہوں نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی اداکارہ کا کردار نبھایا تھا ۔

ماہرہ خان کے بالی وڈ انڈسٹری میں بھی کافی دوست ہیں جنہیں وہ اکثر سوشل میڈیا کے ذریعے پیغامات بھیجتی رہتی ہیں۔

8 مئی کو اپنے دوست آنند آہوجا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بھارتی اداکارہ  سونم کپور کو بھی ماہرہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے شادی کی مبارکباد پیش کی اور زندگی کی نئی شروعات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ 71 ویں کانز فلم فیسٹول میں ماہرہ خان پہلی مرتبہ پاکستان کی نمائندگی کرنے جارہی ہیں، اس فیسٹیول میں بالی وڈ سے سونم کپور، ایشوریا رائے اور دپیکا پڈوکون بھی شرکت کریں گی۔

ماہرہ خان 15 مئی کو کانز فلم فیسٹول کے ریڈ کارپٹ میں شرکت کریں گی۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.