Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سونم کپور اور آنند آہوجا کو قریب لانے والی خاتون موضوع بحث بن گئیں

 بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی شادی کی تقریبات کا آغاز کل سے ہونے جارہا ہے تاہم بھارتی میڈیا میں اداکارہ اور ان کے ہونے والے شوہر آنند آہوجا کی ملاقات کرانے والی شخصیت موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سونم کپور کی آنند آہوجا سے ملاقات ان کی ایک قریبی دوست پرنیا قریشی کے ذریعے ہوئی تھی جو آنند آہوجا کی بھی بہترین اور قریبی دوست ہیں۔

پرنیا قریشی سونم کپور کی دوست سے قبل ان کی فیشن اسٹائلسٹ تھیں اور آنند آہوجا کے فیشن لائن بزنس سے منسلک تھیں۔

پرنیا قریشی نے پہلی مرتبہ سونم اور آنند کی ملاقات 2014 میں کرائی جس کے بعد سے ہی آنند آہوجا سونم کے اسیر ہوگئے اور انہوں نے ملاقات کے بعد ایک ہی ماہ میں اداکارہ کو شادی کی پیشکش بھی کی۔

واضح رہے کہ پرنیا قریشی نے بطور اداکارہ بھی کام کیا لیکن وہ فلم نگری میں اپنے قدم نہ جماسکیں۔

انہوں نے ایک فلم ’جانثار‘ کی تھی جس میں ان کے ہمراہ پاکستانی معروف اداکار عمران عباس نے کام کیا تھا۔

Me and my costar friend @perniaq at the press meet for JAANISAAR in Delhi.

A post shared by IMRAN ABBAS (@imranabbas.official) on

سونم کپور کی شادی 8 مئی کو بھارتی رسم و رواج کے مطابق دوپہر میں ہوگی جس کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

سونم کپور کی کل مہندی کی رسم اور سنگیت کی تقریب ہوگی جس کے لیے ان کے کزنز ، دوست اور بالی وڈ ستارے ڈانس پریکٹس بھی کر رہے ہیں۔

 

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.