سونم کپور نے شوہر آنند آہوجہ کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے دی یوم پیدائش کی مبارکباد
سونم کپور (Sonam Kapoor) جلد ہی آنند آہوجہ (Anand Ahuja) کو ان کی زندگی کا سب سے خوبصورت تحفہ دینے والی ہیں۔ سونم کپور نے اپنے شوہر کے یوم پیدائش پر ان کی بہت ساری خوبیاں بتاتے ہوئے یوم پیدائش کی مبارکباد دی۔
سونم کپور (Sonam Kapoor) نے اپنے شوہر آنند آہوجہ (Anand Ahuja) کے یوم پیدائش پر کئی نئی پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے دل کو چھو لیے والا نوٹ لکھا ہے۔ 29 جولائی کو آنند آہوجہ نے اپنا برتھ ڈے سیلبریٹ کیا۔ اپنے شوہر کے یوم پیدائش کو خاص بنانے کے لئے سونم کپور نے خوبصورت الفاظ کا سہارا لیا۔ آئیے بتاتے ہیں کہ اداکارہ نے کیا لکھا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور ان دنوں اپنی زندگی کے سب سے خوبصورت لمحے کو جی رہی ہیں۔ حاملہ اداکارہ ان دنوں کی کئی ساری فوٹو شوٹ شیئر کرتی رہتی ہیں، لیکن آنند آہوجہ کے 39ویں یوم پیدائش پر انہیں دنیا کا بیسٹ ہسبینڈ (بہتر شوہر) بتادیا۔
سونم کپور نے لکھا، میرے شوہر آپ بہت ڈیڈیکیٹیڈ اور رحم دل ہیں۔ میں نے بہت نیک کام کئے ہوں گے، جو مجھے اتنا پیار کرنے والا آپ کے جیسا جیون ساتھی ملا‘۔
سونم کپور نے مزید لکھا، ’آپ کے مقابلے میں کوئی نہیں ہے اور نہ ہی ہوگا۔ ہیپی برتھ ڈے اسنیکرجنونی، باسکٹ بال کے دیوانے اور اسپریچوئل کی تلاش میں رہنے والے سولمیٹ‘۔