Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سونم کپور نےشادی کی سالگرہ پر شیئرکی رومانٹک تصاویر، لکھا یہ خاص پیغام

آٹھ مئی کو سونم کپور، آنند آہوجہ کے ساتھ اپنی شادی کی چوتھی سالگرہ سیلبریٹ کر رہی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ بے حد خوبصورت اور رومانٹک تصاویر شیئر کی ہیں۔

سونم کپور (Sonam Kapoor) ان دنوں فلمی دنیا سے دور اپنے شوہر آنند آہوجہ (Anand Ahuja) اور فیملی کے ساتھ کوالٹی ٹائم بتا رہی ہیں۔ سونم کپور حاملہ ہیں، جس کی جانکاری انہوں نے حال ہی میں شیئر کی تھی۔ وہ جلدی ہی اپنے پہلے بچے کو جنم دینے والی ہیں۔ 8 مئی کو سونم کپور، آنند آہوجہ کے ساتھ اپنی شادی کی چوتھی سالگرہ (Sonam Kapoor Anand Ahuja Wedding Anniversary) سیلبریٹ کر رہی ہیں۔ ایسے میں سونم کپور نے اس موقع کو خاص بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ آنند کے ساتھ اپنے سفر کی کئی تصاویر شیئر کیں اور اپنے شوہر کے لئے ایک پیارا سا نوٹ بھی لکھا۔

سونم کپور نے آنند آہوجہ کے ساتھ کئی نایاب تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں دونوں کے درمیان کا پیار اور بانڈنگ صاف طور پر دکھائی دے رہی ہے۔

صارف کمنٹ کرتے ہوئے سونم کپور اور آنند آہوجہ کو ان کی شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

آنند آہوجہ اور سونم کپور کی یہ تصاویر اب سرخیوں میں ہیں۔ دونوں کا رومانٹک انداز بھی سبھی کی توجہ کھینچ رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.