Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سونم کپور نے سفید آوٹ فٹ میں فلانٹ کیا بے بمپ، رائل لک دیکھ کر مدہوش ہوئے فینس

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور (Sonam Kapoor) جلد ہی ماں بننے والی ہیں ۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے والد آنند اہوجا کے ساتھ تصویر شیئر کرکے بتایا تھا کہ وہ حاملہ ہیں ۔ اب انہوں نے اپنی نئی تصویروں میں جم کر اپنا بے بی بمپ فلانٹ کیا ہے ۔

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور حاملہ ہیں ۔ کچھ دنوں پہلے ہی انہوں نے سوشل میڈیا پر اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ ماں بننے والی ہیں ۔ انہوں نے اپنی اور شوہر آنند اہوجا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ حاملہ ہیں ۔ اس کے بعد وہ آنند اہوجا کے اسٹور لانچ کے موقع پر دیکھی گئی تھیں ۔ اس دوران ان کی تصویریں کافی وائرل ہوئی تھیں ۔ وہیں اب سونم کپور نے اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں ، جس میں وہ اپنا بے بی بمپ فلانٹ کرتی نظر آرہی ہیں ۔

ان تصویروں میں انہوں نے سفید رنگ کا ٹریڈیشنل آوٹ فٹ پہن رکھا ہے ۔ سونم کپور نے اپنے دوست اور فیشن ڈیزائنر ابو جانی کے یوم پیدائش کیلئے اس لک کو اپنایا تھا ۔

سونم کپور نے سفید آوٹ فٹ کے ساتھ گلے میں ٹریڈیشنل لک کا ہار اور کنگن بھی پہن رکھا ہے ۔ ساتھ ہی کھلے بالوں کے ساتھ انہوں نے اپنے لک کو مکمل کیا ہے ۔

سونم کپور نے یہ بھی مینشن کیا ہے کہ ان کی اسٹائلنگ ان کی بہن ریا کپور نے کی ہے ۔ سونم کپور کی یہ تصویریں انسٹاگرام یوزرس کو کافی پسند آرہی ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.