سونم کپور کی شادی کی حتمی تاریخ کا اعلان
اداکارہ سونم کپور اور ان کے ہونے والے شوہر آنند آہوجا کے خاندانوں نے 8 مئی2018ء کو شادی ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔
بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دونوں خاندان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایک ہفتے بعد ممبئی میں شادی کی تقریب ہوگی ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دونو ں فیملیز نے سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی کی خبر کو انتہائی فخریہ انداز میں بتایا اور ساتھ ہی دونوں خاندانوں کے احترام اور پرائیوئسی کے خیال کرنے کی گزارش کی ہے ۔

اپنے بیان میں دونوں خاندانوں نے وضاحت نہیں کہ شادی کی تقریبات کتنے دن چلیں گی اور کتنے لوگ شریک ہوں گے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں اور تقریب کا آغاز بھی ہوگیا ہے ،انیل کپور کے گھر پر سنگیت کا پروگرام جاری ہے، جس میں انیل کپور کے خاندان ، سونم کے کزنز اور دیگر لوگ بالی ووڈ کے مشہور گانوں پر رقص کررہے ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ شادی کے سنگیت میں فلم ساز کرن جوہر، انیل کپور، فرح خان اور خود سونم کپور بھی رقص کرتی نظر آئیں گی۔

سونم کپور اور بھارتی صنعت کار آنند آہوجا کی شادی کی چہ مگوئیاں گزشتہ برس سے جاری ہیں،ایک وقت میں اداکاری سری دیوی کی موت کے باعث شادی کی تاریخ آگے بڑھانے کی خبر بھی سامنے آئے تھی ۔
گزشتہ دونوں سے سونم کپور کے گھر پر تزئین و آرائش کی خبریں سامنے آنے کے بعد سے یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ شادی 7 سے 10کے درمیان ہوسکتی ہے ۔