سونم کپور کی شادی کا کارڈ سامنے آ گیا
بس چار دن کا اور انتظار، سونم کپور آنند آہوجا کی دلہنیا بننے ہی والی ہیں ، ان کی شادی کا کارڈ بھی منظر عام پر آگیا جس کا سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہو رہا ہے۔
8 مئی کو بھارتی فلم انڈسٹری کی یہ حسینہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی، ان کی شادی ان کے قریبی دوست آنند آہوجا سے ہونے جا رہی ہے۔شادی کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں ،انیل کپور کے گھر پر سنگیت کا پروگرام جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سونم اور آنند نے شادی کا بلاوا دینے کے لئے ای میل سروس کاانتخاب کیا ہے۔ کپور خاندان نے یہ ای کارڈز مہمانوں کو دعوت نامے کے طور پر بھیجنے شروع کر دیئے۔
سونم کپور کی شادی کا کارڈ نہا یت ہی خوبصورتی کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہےجس میں شادی کے دن کی تاریخ 8 مئی 2018درج کی گئی ہے اور ساتھ ہی مہندی اور ولیمے کا بھی دعوت نامہ ہے۔مہندی کا بلاوا 7 مئی کو جبکہ ولیمہ 8 مئی کو رات میں ہوگا۔
دعوت نامے پر تینوں تقریبات کے لئے ڈریس کوڈ بھی درج کیا گیا ہے۔کارڈ کے مطابق مہمانوں کے لئے روایتی اور مغربی ملبوسوت کا انتخاب کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ تقریب میں مہمانوں کی گاڑی کے داخلے کے لئے اسٹیکرز بھی بھیجے گئے ہیں۔
واضح رہے دو روز قبل سونم اور آہوجا کے خاندان نے اپنے مشترکہ بیان میں شادی کا با ضابطہ اعلان کیا تھا۔ دونو ں خاندان نےشادی کی خبر کو انتہائی فخریہ انداز میں بتایا اور ساتھ ہی دونوں خاندانوں کے احترام اور پرائیوئسی کے خیال کرنے کی گزارش بھی کی ۔