سونم کپور کی بہن ریا کپور نے ان کے نئے نام کا اعلان کردیا
بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف ترین شادیوں میں سے ایک اداکارہ سونم کپور کی شادی ہے۔ سونم نے اپنی شادی کے دن ایک خوبصورت روایتی لال جوڑا پہنا جس میں وہ خالص پنجابی دلہن لگ رہی تھیں۔ اس شادی میں بھارتی فلم انڈسٹری کی تقریباً سب ہی معروف شخصیات شریک ہوئیں۔
شادی کے دن سونم کپور کی بہن ریا کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور سونم کی ایک تصویر پوسٹ کی۔ اس پوسٹ میں انہوں نے اپنی بہن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے شادی کے بعد سونم کے نئے نام کا اعلان کیا۔
اب سے سونم کا پورا نام، سونم کپور آہوجا ہوگا۔