Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سونم کپور کا اپنی مہندی پر شاندار ڈانس

انیل کپور کی ممبئی میں رہائش گاہ پر سونم کپور کی مہندی کی تقریب ہوئی جس میں سونم کپوراپنے ہونے والے شوہر آنند آہوجا کے ساتھ رقص کرتی نظر آئیں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق گزشتہ روز ممبئی میں منعقد ہوئی سونم کپور کی مہندی کی تقریب میں معروف ہدایتکار کرن جوہر، اداکارہ رانی مکھر جی، ارجن کپور سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

 

سونم کپورنے اپنی مہندی کی تقریب میں ہلکے گلابی اور سنہری رنگ کا لہنگا زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ آنند سفید شلوار قمیض پر گلابی واسکٹ پہنے دکھائی دیے۔

سونم کپورمہندی لگائے جانے کے موقع پر نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آئیں۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم کپور کی سنگیت کی محفل آج ممبئی میں سجائی جائے گی جس میں سونم کے پاپایعنی انیل کپور’’مائی نیم از لکھن اور گلاں گولیاں‘‘ جبکہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اپنی والدہ کے گانے ’’میرے ہاتھوں میں نو نو چوڑیاں ہیں‘ ‘ پر رقص کریں گی۔

 

محفل کی کوریو گرافی فرح خان نے کی ہے۔ اس کے علاوہ آج کی تقریب میں ورون دھون، ارجن کپور، رنویر سنگھ، جیکلین فریننڈس سمیت بالی ووڈ کی اہم شخصیات شرکت کریں گی ۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.