سونم کپور ہیں ماہرہ خان سے ملنے کو بے تاب
سونم کپور اورآنند آہوجا کی شادی پر دیگر بالی ووڈ اداکاروں اور چاہنے والوں کی طرح پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کااظہار کیا گیا تھا جس کے جواب میں سونم کپور نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

Sonam congratulations! Wishing you a lifetime of joy and happiness. Inshallah. Lots of love x @sonamakapoor
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) May 9, 2018
بھارتی بزنس مین آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی نامور بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور پیا گھرسدھار گئی تھیں۔

ماہرہ نے بھی ٹوئٹر پرسونم کپورکو شادی کی مبارکباد دی اور ان کیلئے دائمی خوشیوں کی دعا کی جس کے جواب میں سونم کپور نے ماہرہ خان کا ذاتی طور پر شکریہ اداکیا اور کہا مجھ سے صبرنہیں ہورہا کہ ہم کب کانزفلم فیسٹیول میں ملیں گے۔
Thanks so much mahira! Can’t wait to hang out with you at cannes! https://t.co/VkR1kVedzB
— Sonam K Ahuja (@sonamakapoor) May 10, 2018
سونم کپورہرسال فرانس میں منعقد ہونے و الے کانزفلم فیسٹیول میں شرکت کرتی ہیں، اس بار بھی ان کی شرکت یقینی ہے ۔سونم 14 اور15 مئی کوکانز کے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیریں گی جبکہ دیگر بالی ووڈ اداکارائیں کنگنا رناوت، دپیکا پڈوکون، ایشوریا رائے بچن بھی شرکت کررہی ہیں ۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان 15 مئی کو ریڈ کارپٹ پر اپنے جلوے بکھیریں گی۔