Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سوناکشی سنہا اپنی31ویں سالگرہ منارہی ہیں

فلم ’دبنگ ‘سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل سوناکشی سنہا اپنی31 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

2جون1987کو بالی ووڈ اداکار اور سیاستدان شتروگن سنہا کے گھر پیدا ہونے والی سوناکشی نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تاہم بالی ووڈ میں انکی آمد بلاک بسٹر فلم” دبنگ” سے ہوئی جس میں انہوں نے سلمان خان کے مدِ مقابل مرکزی کردار ادا کیا ۔

بالی ووڈ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں شامل ہونے والی فلم” دبنگ” کے ذریعے ناصرف سوناکشی کو بالی ووڈ میں منفرد پہچان حاصل ہوئی بلکہ انہیں اس فلم میں بہترین اداکاری پر کئی ایوارڈز بھی ملے۔

اپنی پہلی ہی فلم سے بے پناہ کامیابی سمیٹنے والی سوناکشی کو فوراً ہی بالی ووڈ میں کئی فلموں کی پیشکش ہوگئی جس کے بعد ان کی فلم راؤڈی راٹھور،سن آف سردار، دبنگ ٹو،لٹیرا،ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی اگین،بلٹ راجا،ریمبو راجکمار،،ایکشن جیکسن ،تیور، اکیرا، فورس ٹو اور لنگا سینما گھروں کی زینت بنیں اور چند ایک کے علاوہ باقی سب شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئیں۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.