Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سوناکشی نے کرینہ کو اہم فلم سے آؤٹ کردیا

بولی وڈ کے بڑے پردے اور گلیمرس کی دنیا کے پیچھے بھی ایک دنیا ہے جس میں اداکاروں کی ذاتی زندگی اور ان کے ذاتی مسائل شامل ہوتے ہیں۔ اکثر اداکار فلم کا اسکرپٹ پسند آنے کے بعد ہی فلم سائن کرتے ہیں جبکہ کچھ اداکار فلم کے حصول کی رسہ کشی میں دوسرے اداکار کا حق بھی چھین لیتے ہیں۔

اب آپ حال ہی میں پیش آنے والے اس واقعے کو ہی دیکھ لیں، فلم ‘سوادیس’، ‘جودھا اکبر’ اور ‘موہن جوداڑو’ کے ہدایتکار آسوتوش گواریکر مراٹھی فلم ‘آپلا مانس’ کا ری میک بنانے جا رہے ہیں۔ اس فلم میں انہوں نے پہلے کرینہ کو مرکزی اداکارہ کا کردار نبھانے کے لئے منتخب کیا تھا تاہم اب انہیں بناء کوئی وجہ بتائے فلم سے آؤٹ کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور کو فلم ‘آپلا مانس’ سے آؤٹ کرنے کی وجہ سوناکشی سنہا ہیں اور اب کرینہ کی جگہ مرکزی کردار وہی نبھائیں گی۔

یاد رہے پے در پے کئی ناکامیوں کے بعد یہ فلم سوناکشی سنہا کے کیریئر کے لئے انتہائی اہم قرار دی جارہی ہے۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.