Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سوناکشی کے ہاتھوں کرینہ فلم سے آؤٹ

بالی ووڈ میں اداکاراؤں کے درمیان سرد جنگ معمول سی بات ہے اوران کے درمیان فلم میں اہم کردار حاصل کرنے کے لئے رسہ کشی بھی ڈھکی چھپی بات نہیں اسی رسہ کشی میں سوناکشی سنہا نے کرینہ کپور کو اہم فلم سے آؤٹ کرادیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوادیس، جودھا اکبر اور موہن جو داڑو جیسی فلمیں بنانے کے حوالے سے معروف ہدایت کار آسوتوش گواریکرمراٹھی فلم ’’آپلا مانس ‘‘ کا ہندی ری میک بنارہے ہیں۔ اس فلم میں مرکزی کردارپہلے کرینہ کپور ادا کرنے والی تھیں تاہم انہیں کوئی وجہ بتائے بغیر ہی فلم سے آؤٹ کردیا گیا ہے۔

’’آپلا مانس ‘‘ کے ہندی ری میک سے کرینہ کو سوناکشی سنہا کی وجہ سے آؤٹ کیا گیا ہے اوراب کرینہ کو پیش کیا گیا کرداردبنگ گرل نبھائیں گی۔ پے درپے کئی ناکام فلموں کے بعد یہ کردارسوناکشی سنہا کے فلمی کیریئر میں اہم مانا جارہا ہے۔

 

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.