Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سہانا خان نے بنا میک تصویر شیئر کی تو نوجوانوں کے دل چکنا چور ہوگئے

بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان بھی کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں اِن رہتی ہیں۔ گزشتہ دنوں آئی پی ایل کے دوران ایک نوجوان کرکٹر سے ان کے افیئر کی خبریں گرم رہی تھیں۔

تاہم اس بار ان کے افیئر کا کوئی چکر نہیں ہے بلکہ معاملہ کچھ یوں ہے کہ گزشتہ دنوں انہوں نے اپنی بنا میک اپ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کے بعد نوجوانوں کے دل چکنا چور ہوگئے۔

سہانا خان جہاں بھی جاتی ہیں ان کے والد کی طرح کیمرے ان کا پیچھا کرتے بھی نظر آتے ہیں۔ ساتھ ہی وہ خود بھی اپنی سیلفیز وغیرہ سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرکے خوب لائکس اور کمنٹس وصول کرتی ہیں۔

گزشتہ دنوں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک بنا میک اپ تصویر شیئر کی جس کے بعد کچھ یوں ہوا کہ جو نوجوان ان کی تصاویر کو خوب پسند کیا کرتے تھے انہوں نے ہی حیران کن طور پر سہانا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

جیسے ہی مداحوں کے سامنے ان کی یہ تصویر آئی تو منفی کمنٹس کے انبار لگ گئے۔ کسی کا کہنا تھا کہ ‘یہ جھونپڑ پٹی میں رہنے والی لگ رہی ہے’ تو کسی نے کہا کہ ‘میں کہوں یہ شاہ رخ خان کو کیا ہوگیا’۔

ایک صارف نے سہانا کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ‘شاہ رخ خان نے وِگ لگا رکھی ہے’۔ ایک صارف نے کہا ‘زہر ہے زہر’، ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ‘اپنے والد کی طرح ہی بدصورت ہے’۔

ایک صارف نے طنزیہ کہا کہ ‘کیا یہ بیمار ہے’؟

کچھ صارف یہ کہتے بھی نظر آئے کہ تمام سلیبریٹیز کا یہی حال ہے، یہ بنا میک اپ انتہائی بدصورت نظر آتے ہیں، میک اپ کے بنا ان کا گزارا نہیں ہے۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.