سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش کی ایک اور ویڈیو وائرل
اسٹار پریا پرکاش کی ایک شاپنگ مال کے دورے اور وہاں پر مداحوں سے انکی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
پریا پرکاش کا شمار ان اسٹاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے راتوں رات اپنی فلم کے معمولی سے کلب کے سوشل میڈیا پر مقبول ہونیکی بدولت شہرت حاصل کی ہے۔
اس مختصر سے ویڈیو میں ان کے ابرو اور آنکھوں کے مخصوص انداز کو مداحوں نے شدید سراہا تھا او اسہی کے بعد پریا کی شہرت آسمان کی بلندی پر پہنچ گئی تھی اور اب وہ بھارت میں اسٹارز میں شمار ہوتی ہیں۔
حال ہی میں پریا نے ایک شاپنگ مال کا دورہ کیا جہاں پر مداحوں نے بھی ان سے ملاقات کی۔
یہ ویڈیو پریا کے ایک مداح نے بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں پریا کو اپنے فیملی کے ہمراہ شاپنگ مال میں دیکھا جاسکتا ہے۔ شاپنگ مال میں خریداری کے دوران نہ صرف پریا نے اپنے مداحوں سے ملاقات کی بلکہ وہاں پر انکے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔
واضح رہے کہ پریا پہلے ہی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور ان کی ملایالم فلم ارو ادار لوو کا ایک کلب پہلے ہی پریا کو شہرت کی بلندی پر پہنچا چکا ہے۔ تاہم ان کی ملایالم فلم رواں سال جون میں ریلیز ہوگی۔