سوشل میڈیا سینسیشن بنیں مالویکا موہنن، سفید رنگ کے آوٹ فٹ میں برپا کیا قہر
ساوتھ سنیما کی خوبصورت اداکارہ مالویکا موہنن (Malavika Mohanan) ’سوشل میڈیا سینسیشن آف دی ایئر‘ بن گئی ہیں۔ اس بات کی جانکاری اداکارہ نے خود اپنے انسٹا گرام پر شیئر کی ہیں۔ ساتھ ہی اپنی تازہ ترین فوٹو شوٹ سے قہر برپا کرنے میں بھی کوئی کمی نہیں چھوڑی ہے۔
مالویکا موہنن سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ وہ فینس کے ساتھ اپنی کوئی نہ کوئی تصاویر (Malavika Mohanan Photos) اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ مالویکا کو ایسے ہی سوشل میڈیا سینشن کا ٹیگ نہیں دیا گیا ہے۔ وہ کافی پاپولر اداکارہ ہیں اور ان کے انسٹا گرام پر 3.5 ملین فالورس بھی ہیں۔
سوشل میڈیا پر سامنے آئی مالویکا کی تازہ ترین تصاویر (Malavika Mohanan Latest Photos) میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اس میں سفید رنگ کی ڈریس میں نظر آرہی ہیں، جس میں اپنی دلکش ادائیں دکھا رہی ہیں، جسے دیکھ کر فینس اپنا دل ہی ہار گئے ہیں۔
تصاویر میں اگر اداکارہ کے لُک (Malavika Mohanan New look) کی بات کی جائے تو اس میں دیکھنے کے لئے مل رہا ہے کہ مالویکا نے تھائی ہائی سلٹ وہائٹ کلر کا گاون پہنا ہے، ساتھ ہی بالوں کو بھی کھلا چھوڑا ہوا ہے۔ مالویکا نے آنکھوں میں کاجل، لائنر کے ساتھ سمپل میک اپ میں اپنے لُک کو مکمل کیا ہے۔
مالویکا موہنن نے تصاویر کو شیئر کرنے کے ساتھ ہی کیپشن بھی لکھا ہے۔ انہوں نے لکھا، ’اس سال کا سوشل میڈیا سینسیشن بنانے کے لئے مڈ ڈے انڈیا شکریہ۔ آپ کے ساتھ بہت ہی بہترین رہی گزشتہ شام‘۔ ان کی تصاویر کو لاکھوں سے بھی زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔