سوشل میڈیا پرعرفان خان کی نئی تصویر زیر بحث
کینسر میں مبتلامعروف بھارتی اداکار عرفان خان کی ٹوئٹر پرتازہ تصویر منظر عام پر آئی ہے جس کے بعد ان کے مداح شش و پنج کا شکار ہو گئے اور انہوں نے ٹوئٹر پر ایک نئی بحث چھیڑ دی۔
سلم ڈاگ ملینیئر اور دی ایمزنگ سپائڈرمین جیسی ہالی وڈ فلموں اور بالی وڈ کی 100 سے زائد فلموں میں کام کرنے والے اداکار عرفان خان نیورونڈوکرائن ٹیومر کا شکار ہیں۔
رواں سال مارچ میں عرفان خان نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنی بیماری کے بارے میں آگاہ کیا تھا جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑنے سے متعلق خبروں کا سلسلہ شروع ہوگیا جو آج تک رکا نہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان کا علاج برطانیہ میں جاری ہے۔
اب ان کی تازہ تصویرنےٹوئٹر صارفین کو ششو پنج میں مبتلا کر دیا۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی وڈ کے سپر اسٹار لارڈز کے تاریخی میدان میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
Pic shared by @Furqan013 – there’s actor Irfan Khan enjoying the match at Lord’s #ENGvPAK pic.twitter.com/iUpdXamxeX
— zainab abbas (@ZAbbasOfficial) May 27, 2018
تصویر دیکھنے کے بعد کچھ ٹوئٹر صارفین نے اس بات کا یقین کرنے سے انکار کر دیا کہ یہ عرفان خان ہیں.
Irfan Khan is here watching Pakistan’s match!#ENGvPAK pic.twitter.com/UPnLrGvZCz
— M Furqan Bhatti (@Furqan013) May 26, 2018
اور اگر یہ عرفان خان ہی ہیں تو ہمیں انہیں ایسے دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے یہ عرفان خان ہی ہوں کیونکہ وہ علاج کے لئے لندن میں ہی موجود ہیں اور میچ بھی لندن میں ہوا۔
Omg! If this is actually today’s image, thank you so much for this! There haven’t been any major updates on Irfan Sir’s health after that 1 statement before he went for the treatment. Good to seem him finally! Thank you so much for sharing this ????
— Vimarsh Munsif (@VimarshMunsif) May 27, 2018
واضح رہے کچھ روز قبل ٹوئٹر پر دو ماہ بعد عرفان خان کا ایک ٹوئٹ سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے اپنی آنے والی فلم کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ ان کی یہ نئی فلم 10 اگست کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔