Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سدھارتھ شکلا کو یاد کرکے شو ہی میں رو پڑی شہناز گل،کہا-لوگ کہتے تھے ہمدردی لے رہی ہے

آیوشمان کی ان باتوں کو سن کر شہناز نے بتایا کہ-’ مجھے لگتا ہے ہم سب۔۔۔ لوگوں کی ججمنٹ سے ڈرتے ہیں۔ پر ہم ایکٹر ہیں، ہمیں ان چیزوں سے ڈرنا نہیں چاہیے۔

شہناز گل کا چیٹ شو ان دنوں خوب چرچا میں چھایا ہوا ہے۔ دیسی وائبس ود شہناز گل کے دوسرے ایپی سوڈ میں آیوشمان کھرانہ ان کے گیسٹ بنے۔ آیوشمان کھرانہ سے اپنے دل کی بات جگ ظاہر کرتے ہوئے اس شو کے ایک سیگمنٹ میں شہناز گل کی آنکھوں سے آنسو بہتے نہیں رُکے رہے تھے۔ دراصل شہناز گل نے شو میں اس برے وقت کو یاد کیا جب لوگوں کے کڑوے بول انہیں چبھا کرتے تھے۔ اپنے برے وقت کو یاد کر کے شہناز نے بتایا کہ کیسے لوگوں نے ان پر الزام لگانے شروع کردئیے تھے کہ وہ جو کچھ بھی کررہی ہیے وہ لوگوں کی ہمدردی حاسل کرنے کے لیے کررہی ہے۔ اس دوران شہناز نے کوئی قصہ تو نہیں بتایا لیکن انہوں نے اس بات کے ذریعے آیوشمان کھرانہ کے سامنے اپنے جذبات ظاہر کیے۔۔۔

دراصل ہوا یوں کہ جب آیوشمان کھرانہ نے شہناز سے کہا کہ-’آپ کو لوگوں کا بے شمار پیار ملتا ہے۔ آپ شائقین کے سامنے ہمیشہ بنا کسی نقاب کے نظر آتی رہی ہیں۔ اس پوزیشن پر پہنچ کر ایسا کرپانا بے حد مشکل ہوتا ہے لیکن آپ نے یہ کردکھایا ہے۔ آپ اس پوزیشن پر آکر ایسا محسوس کرنے لگ جاتے ہیں کہ لوگ آپ کو کہیں جج نہ کرلیں۔۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.