سدھارتھ اور کیارا کی فلم ’شیرشاہ‘ نے توڑا بڑا ریکارڈ، اس لسٹ میں بنائی نمبر ون کی جگہ
شیرشاہ نے بے شک باکس آفس پر دھمال نہیں مچایا ہو لیکن یہ 2021 او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمزون پرائم پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والی فلم بن گئی ہے۔ شیرشاہ فلم کو کافی پسند کیا گیا ہے۔
گزشتہ سال او ٹی ٹی (OTT) پلیٹ فارم پر ریلیز کی گئی سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کی فلم کو لوگوں نے کافی پسند کیا تھا۔ 15 اگست سے محض تین دن پہلے ریلیز ہوئی اس فلم نے ایک بار پھر سے لوگوں کے اندر حب الوطنی کا جذبہ بھردیا تھا۔ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کی فلم ’شیرشاہ‘ نے ایسا ریکارڈ بنایا ہے جو اُن کے فینس کو کافی خوش کرنے والا ہے۔ فلم کو وبا کی وجہ سے میکرس نے 12 اگست 2021 کو او ٹی ٹی پیٹ فارم پر ریلیز کیا تھا اور اس فلم کو شائقین نے خوب سراہا بھی۔
1999 کے کارگل جنگ میں شہید ہوئے کیپٹن وکرم بترا (PVC) کی بائیوپک ’شیرشاہ‘ بھلے ہی پردے پر نہ آئی ہو لیکن او ٹی ٹی پر یہ فلم دھماکہ دار رہی۔ واقعی 2021 سدھارتھ اور کیارا کے لئے بڑی سوغات دے کر گیا ہے۔ بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق، شیرشاہ نے بے شک باکس آفس پر دھمال نہیں مچایا ہو لیکن یہ 2021 او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمزون پرائم پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والی فلم بن گئی ہے۔ شیرشاہ فلم کو کافی پسند کیا گیا ہے۔ ایمزون پرائم ویڈیو کے مطابق، شیرشاہ کو اُس وقت 4100 سے زیادہ ہندوستانی قصبوں او شہروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے 210 ملکوں اور علاقوں میں دیکھا گیا تھا۔ یہ فلم IMDb پر 8.9 ریٹنگ کے ساتھ سب سے مقبول ہندی فلم بن گئی ہے۔ اس فلم نے ڈیجیٹلپلیٹ فارم پر زبردست مظاہرہ کیا او راس کی کہانی کے لئے اس کی تعریف کی گئی تھی۔
شیرشاہ نے IMDb پر اب تک کی سب سے مقبول ہندی فلم کے طور پر ایک نیا بنچ مارک بنایا ہے۔ سوشل میڈیا پر چاروں طرف فلم میں سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کے ذریعے کیے گئے کام کی تعریف ہوئی تھی۔ آپ کو بتادیں کہ فلم میں کیارا اڈوانی نے وکرم بترا کی لو انٹرسٹ کا رول نبھایا تھا۔