شویتا ترپاٹھی شرما (Shweta Tripathi Sharma) کیلئے سال 2021 کافی شاندار رہا ہے ۔ او ٹی ٹی کے مشہور سیریز مرزا پور میں گولو گپتا کا کردار نبھا کر مشہور ہوچکی اداکارہ کی جھولی میں کئی پروجیکٹ اس سال رہے اور آنے والے سال میں بھی ہیں ۔
مشہور سیریز مرزا پور کی گولو گپتا یعنی شویتا ترپاٹھی شرما کو دیکھ کر اندازہ لگانا مشکل ہے کہ یہ وہی گولو ہیں ، جنہوں نے سیدھی سادی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا ۔ کبھی ایڈووکیٹ بننے کی خواہش رکھنے والی شویتا آج مشہور اداکارہ ہیں ۔ گزشتہ سال کا شکریہ ادا کرنے اور نئے سال کا استقبال کرنے کا طریقہ دیکھ کر آپ بھی شویتا کے دیوانے ہوجائیں گے ۔
شویتا ترپاٹھی شرما نے انسٹاگرام پر اپنی انتہائی گلیمرس تصاویر شیئر کرکے اپنی بولڈنیس دکھائی تو فینس پوچھ بیٹھے کہ گپتا جی کی لڑکی یہ سب کیا کررہی ہے؟۔
شویتا ترپاٹھی شرما بلیو کلر کی برالیٹ کے ساتھ سیم پرنٹ کے شرگ میں کافی خوبصورت لگ رہی ہیں ۔