شویتا تیواری کی نئی تصاویر نے انٹرنیٹ پرلگائی آگ، لوگوں نے کہا-عمر کے ساتھ مزیدحسین ہوتی جارہی ہیں
بھوجپوری فلموں سے لے کر ٹی وی سیریلس میں نظر آچکیں اداکارہ شویتا تیواری نے اپنی خوبصورتی ایک بار پھر ثابت کردی ہے۔ کیونکہ اس دوران شیئر کی تصاویر میں وہ نوجوان لڑکی کی طرح نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں وہ قاتلانہ لُک میں نظر آرہی ہیں۔
شویتا تیواری گرین کلر کے آوٹ فٹ میں قہر برپا کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔شویتا تیواری کی قاتلانہ آنکھیں لاکھوں فینس کو انہیں نہارنے پر مجبور کر رہی ہیں۔
اداکارہ کی تصاویر دیکھ کر ایک صارف نے لکھا، ’عمر کے ساتھ سبھی کی خوبصورتی ڈھلتی جاتی ہے، لیکن تم عمر کے ساتھ اور بھی حسین اور خوبصورت ہوتی جا رہی ہوں۔ امیجنگ‘۔
اداکارہ نے تھائی ہائی سلٹ گاون میں اپنے پرفیکٹ شیپ کو فلانٹ کیا ہے۔
41 سال کی عمر میں بھی شویتا تیواری کے چہرے کا گلو برقرار ہے، وہ اب بھی ایک نوجوان لڑکی طرح کی اسٹننگ نظر آتی ہیں۔