Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اداکارہ شرتی ہاسن کی خوبصورتی میں چار چاند لگا رہا لال لہنگا

ساوتھ اور بالی ووڈ کی اداکارہ شرتی ہاسن نے انسٹاگرام پر لال رنگ کے لہنگے میں اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں ، جس میں وہ کافی خوبصورت نظر آرہی ہیں ، لیکن آپ کو معلوم ہے کہ اس لہنگے کی قیمت ہوش اڑا دینے والی ہے ؟

ساوتھ کی بیوٹی کوئن شرتی ہاسن سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ وہ فینس کے ساتھ خود سے وابستہ پوسٹ اور اپ ڈیٹس شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ ایسے میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر کچھ تصویریں شیئر کی ہیں ، جس میں وہ لال رنگ کے لہنگے میں کافی خوبصورت نظر آرہی ہیں ۔

انٹرنیٹ پر دستیاب جانکاری کے مطابق اس لہگنے کی قیمت تقریبا 34 ہزار ہے ۔ اس کو جیکیٹ لہنگا بھی کہا جاتا ہے ۔ یہاں پر اس لہنگے کی قیمت کی شروعات تقریبا 29 ہزار سے ہورہی ہے ۔
اگر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی شرتی ہاسن کی تصاویر میں ان کے لک کی بات کی جائے تو اس میں دیکھنے کیلئے مل رہا ہے کہ اداکارہ نے لال رنگ کا لہنگا پہنا ہوا ہے اور ساتھ ہی اپنے بالوں کو بھی کھلا چھوڑ رکھا ہے ۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.