Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

شردھا کپور کو بالی ووڈ میں نظر آتی ہے تبدیلی، کہا-انڈین سنیما میں خواتین کے لئے شاندار وقت

شردھا کپور (Shraddha Kapoor) کو فلم انڈسٹری میں تقریباً 12 سال ہوگئے ہیں۔ ’تین پتّی‘ فلم سے اپنا کیریئر شروع کرنے والی اداکارہ کو فلم ‘عاشقی2‘ (Aashiqui 2) میں زبردست شہرت خاصل ہوئی تھی۔

شردھا کپور (Shraddha Kapoor) اور رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) اسٹارر اَن ٹائٹلڈ فلم کی شوٹنگ پوری ہوچکی ہے۔ لو رنجن کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم سے متعلق اداکارہ سرخیوں میں ہیں۔ شردھا کپور نہ صرف خوبصورت بلکہ ٹیلنٹیڈ اداکارہ ہیں۔ شردھا کپور کو اب فلم انڈسٹری میں فیمیل اداکارہ کے لئے بہتر ماحول نظر آتا ہے۔

بالی ووڈ کے مشہور ویلین شکتی کپور کی خوبصورت بیٹی نے فلم انڈسٹری میں فلم ‘تین پتی‘ سے قدم رکھا تھا۔ 35 سال کی شردھا کپور کے فلمی کیریئر کو تقریباً 12 سال پورے ہوچکے ہیں۔ 12 سالوں میں شردھا کپور نے کئی فلموں میں کام کیا۔

’عاشقی 2‘ کی کامیابی نے راتوں رات شردھا کپور کو اسٹارڈم حاصل کروا دیا تھا۔ اس فلم میں شردھا نے کمال کی اداکاری کرکے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنا لیا تھا۔شردھا کپور کا ماننا ہے کہ خاتون اداکارہ کو لے کر گزشتہ 12 سالوں میں بالی ووڈ میں تبدیلی کی ہوا آئی ہے۔ پہلے کے مقابلے کام کرنے کے زیادہ موقع مل رہے ہیں۔

شردھا کپور کا کہنا ہے کہ ‘جب سے میں نے کام کرنا شروع کیا، تب سے کافی کچھ تبدیلی آگئی ہے۔ اب خواتین کو مرکز میں رکھ کر فلمیں بنائی جا رہی ہیں‘۔شردھا کپور کے مطابق، ’اب فلموں میں خواتین نہ صرف لیڈ رول پلے کر رہی ہیں بلکہ ان کے کردار کو دھیان سے گڑھا اور لکھا جا رہا ہے، جو اچھا اثر پیدا کرسکتا ہے۔ انڈین سنیما میں خواتین کے لئے یہ اچھا وقت ہے‘۔

شردھا کپور سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں، انسٹا گرام پر 75 ملین فالورس ہیں۔ اپنے فینس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا ہے کہ ‘سوشل میڈیا بھی اب ہمارے کام کا ایک بڑا حصہ ہے، یہ بھی میرے کیریئر کا دوران کی بڑی تبدیلی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.