شارٹ آف شولڈر آؤٹ فٹ پہن کرحنا خان نے انٹرنیٹ پر دکھائیں قاتلانہ ادائیں
حنا خان (Hina Khan) ایک اسٹائلش اداکارہ ہیں جو کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ اپنے مختلف انداز میں کروائے گئے فوٹو شوٹ کو شیئر کرکے مداحوں کو اپنا دیوانہ بنا رہی ہیں۔
حنا خان (Hina Khan) کئی ٹی وی شوز کے علاوہ کئی رئیلٹی شوز کا حصہ رہ چکی ہیں۔ وہ بالی ووڈ فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔ بہت خوبصورت ہونے کے علاوہ حنا ایک فیشن آئیکون بھی ہیں۔ مشہور اداکارہ اپنی قاتلانہ اداکاری سے دل جیتنے کے لیے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔
حنا خان نے انسٹاگرام پر اپنی کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ہر تصویر میں حنا کا الگ انداز دیکھا جا رہا ہے۔
حنا خان کا تازہ ترین فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ وہ نارنجی رنگ کے چوڑے کندھے کے ساتھ تھائی ہائی ون پیس لباس میں بہت دلکش لگ رہی ہیں۔
حنا خان کا آؤٹ فٹ تو خوبصورت ہے ہی لیکن ان کا انداز بھی شاندار لگ رہا ہے۔ وہ مختلف پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔ کھلے بالوں میں پیاری لگ رہی ہیں