Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

شوہر وکی کوشل کا ہاتھ تھامے ممبئی لوٹیں کٹرینہ کیف

کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) اور وکی کوشل (Vicky Kaushal) نے راجستھان کے سوائی مادھو پور واقع سکس سینسیس فورٹ بڑوارہ (Six Senses Fort Barwara) میں شادی کی اور سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے مداحوں کے ساتھ شادی کی تصاویر شیئرکی۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے ان کی شادی تقریب پر خوب پیار لٹایا۔ اس دوران کٹرینہ اور وکی کوشل (Vicky Katrina Wedding) ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑے نظر آئے۔

کٹرینفہ کیف اور وکی کوشل 9 دسمبر کو ہی شادی کے پاک بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ دونوں نے راجستھان کے سوائی مادھو پور واقع سکس سینسیس فورٹ بڑوار میں شادی کی اور سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے مداحوں کے ساتھ ویڈنگ پکچرس بھی شیئر کیں۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے ان کی ویڈنگ تصویر پر خوب پیار لٹایا۔ شادی کے بعد اب پہلی بار کٹرینہ کیف- وکی کوشل شوہر- بیوی کے طور پر پبلک پیلیس پر اسپاٹ کئے گئے۔ اس دوران کٹرینہ کیف – وکی کوشل ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے نظر آئے۔

شادی کے بعد وکی کوشل-کٹرینہ کیف کی پوری فیملی پہلے ہی راجستھان سے ممبئی لوٹ آئی تھی، لیکن سکس سینسیس فورٹ برواڑہ سے سیدھے ہنی مون پر روانہ ہوگیا تھا۔

خبریں ہیں کہ کٹرینہ کیف اور وکی کوشل ہنی مون کے لئے مالدیپ گئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.