شوہر رتیش کے ساتھ راکھی ساونت بگ باس کے گھر میں منائیں گی سہاگ رات
سہاگ رات کو لیکر بگ باس کے کنٹیسٹنٹ میں راکھی اور رتیش دونوں کو چھیڑتے ہیں۔ کیونکہ راکھی پہلے گھر والوں کو بتا رہی تھیں کہ شادی کو دو سال ہو گئے ہیں لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے رتیش بیرون ملک میں پھنس گئے اور وہ بگ باس 14 کے گھر کے اندر آگئی تھیں ۔ اب قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ مونالیسا کی شادی اور سہاگ رات (night of marriage) کی طرح بگ باس راکھی کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی کر سکتا ہیں۔
بگ باس 15 (Bigg Boss 15) میں آخرکار دو سال بعد بڑا انکشاف ہوا۔ گھر میں تین وائلڈ کارڈ مقابلہ کرنے والوں میں دیوولینا بھٹاچاریہ، رشمی دیسائی (Rashami Desai) اور راکھی ساونت (Rakhi Sawant) کی انٹری کے ساتھ ہی ‘ڈرامہ کوئین’ راکھی ساونت کے پراسرار شوہر رتیش (Ritesh) کی بھی گھر میں شاندار انٹری ہوئی۔
راکھی نے ‘میرے پیا گھر آیا’ پر جم کر ڈانس کیا۔ گھر کے باقی کنٹیسٹنٹ نے بھی تالیوں اور زوردار سیٹیوں کے ساتھ ‘جیجاجی’ ‘جیجاجی’ کہہ کر گھر میں پرجوش استقبال کیا۔ گھر میں رتیش کے ‘چہرہ دکھائے جانے’ کے بعد گھر والے خود کو روک نہیں پائے۔ رتیش کے پاس آتے ہی اس نے ان کی اور راکھی ساونت کی محبت کی کہانی LOVE STORY اور پھر شادی Marriage کے بارے میں پوچھا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دو سال سے رتیش کی دیوانی رہنے والی راکھی نے رتیش کو اپنے پہلے میسج کے بعد بلاک کر دیا تھا۔
راکھی ساونت کے ساتھ اگرچہ دیوولینا اور رشمی دیسائی نے بھی انٹری لی لیکن لائم لائٹ راکھی ساونت اور رتیش نے لوٹ لے گئیں۔ گھر کے سبھی لوگ ان کے بارے میں مزید جاننے کے لیے پرجوش تھے۔ راکھی گھر کے اندر آتی ہے اور رشمی، عمر، کرن اور کچھ دوسرے لوگ رتیش کو گھیر لیتے ہیں اور ان کی محبت کی کہانی LOVE STORYجاننا چاہتے ہیں۔