Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

شوہر وکرانت کے ساتھ کچھ نیا کرنے والی ہیں مونالیسا، تصاویر شیئر کرکے دی خوشخبری

مونالیسا (Monalisa) بنگالی اور بھوجپوری فلم انڈسٹری (Bhojpuri Film Industry) کا مشہور نام ہے، جو اداکاری سے تو لاکھوں ناظرین کا دل جیت ہی لیتی ہیں، ساتھ ہی اپنی تصاویر سے بھی سوشل میڈیا صارفین کو کافی ایمپریس کرتی ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں وہ شوہر وکرانت سنگھ راجپوت کے ساتھ الگ انداز میں نظر آرہی ہیں۔ آئیے ڈالتے ہیں مونالیسا کی نئے انداز پر۔

مونالیسا نے انسٹا گرام پر اپنے تازہ ترین ایلبم کی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں وہ گرین کلر (ہرے رنگ) کے لہنگا اور سلیپ لیس ڈیزائنر چولی میں نظر آرہے ہیں۔ وہیں ان کے شوہر وکرانت سنگھ راجپوت نے ہرےرنگ کا جیکٹ اور بلو جینس کیری کیا ہے۔ دونوں کنٹراسٹ کلر کامبینیشن میں یہ جوڑی کمال کی نظر آرہی ہے۔

مونالیسا نے شوہر کے ساتھ تصاویر کرکے کیپشن میں لکھا، ’اچانک جب آپ کو پتہ چلے کہ کچھ نیا شروع کرنے کا وقت ہے اور شروعاتی میجک پر بھروسہ کریں اور فی الحال میرا احساس اتنا مشترکہ ہے جیسے میں خوش بھی ہوں۔ ایکسائیٹیڈ بھی ہوں… تھوڑا نروس بھی ہوں اور پازیٹیو وائبس سے بھری بھی ہوں… کئی راتوں سے سوئے نہیں…‘

آپ کو بتادیں کہ مونالیسا اور وکرانت بہت جلد خوبصورت جوڑی میں آنے والے ہیں، یہ تصاویر بھی اسی شو کے سیٹ کی ہیں۔ اس بات کی جانکاری بھی خود اداکارہ نے دی ہے اور یہی ان کے لئے کچھ نیا ہے۔

خوبصورت جوڑی اسٹار پلس پر 26 فروری سے شروع ہونے والا ہے اور اس میں وکرانت سنگھ مونالیسا اپنی بانڈنگ کو دکھائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.