Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

شوبز چھوڑنے والی زائرہ وسیم کی برقعے میں پہلی تصویر سامنے آگئی

دو سال قبل شوبز کو خیرباد کہنے والی بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم کی پہلی مرتبہ برقعے میں تصویر سامنے آگئی۔

 

واضح رہے کہ دنگل جیسی نامور فلم میں عامر خان کے ساتھ کام کرکے شہرت حاصل کرنے والی زائرہ نے 2019 میں شوبز کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زائرہ نے ایک فوٹو شیئر کی جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ سابقہ اداکارہ کی ہی تصویر ہے۔

 یہ فوٹو دریا کے اوپر ایک پل پر ان کے عقب کی جانب سے لی گئی ہے جبکہ اس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ زائرہ کی تصویر ہے۔

سابقہ اداکارہ نے اپنی اس تصویر کے عنوان میں یوں لکھا کہ ’اکتوبر کا گرم سورج‘۔

 

 

واضح رہے کہ شوبز چھوڑتے ہوئے انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ اس انڈسٹری میں کام کرکے خوش نہیں ہیں اور یہ کام ان کے مذہب و ایمان کے متصادم ہے۔

اسی طرح گزشتہ برس نومبر میں زائرہ نے اپنے مداحوں سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کی تمام فوٹوز کو سوشل میڈیا سے ہٹادیں اور انہیں آئندہ شیئر بھی نہ کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.