شلپا شیٹی، پرینکا چوپڑا، سشمیتا سین اور ودیا بالن کی کیا ہے تعلیمی قابلیت
ایسی اداکاراؤں کی کمی نہیں ہے، جنہوں نے اپنی محنت کے بل بوتے پر بالی ووڈ میں ایک الگ پہچان بنائی ہے۔ انہی میں سے ہیں شلپا شیٹی، سشمیتا سین، پریانکا چوپڑا اور ودیا بالن جنہوں نے نہ صرف اداکاری میں اپنی شناخت قائم کی بلکہ اچھی تعلیم بھی حاصل کی ہے۔
8 جون 1975 کو منگلور میں پیدا ہونے والی شلپا شیٹی نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز شاہ رخ خان کے ساتھ فلم بازیگر سے کیا۔ اس فلم کی کامیابی نے شلپا کی فلم انڈسٹری میں جگہ بنادی۔ اس کے ساتھ ہی شلپا پڑھائی میں بہت محنتی طالبہ رہی ہیں۔ انہوں نے ممبئی کے پودار کالج سے گریجویشن کیا ہے۔
مس ورلڈ کا خطاب جیتنے والی پریانکا چوپڑا 18 جولائی 1982 کو پیدا ہوئیں۔ انہوں نے فلم دی ہیرو: اے لو اسٹوری آف اسپائی سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ پرینکا نے کئی اسکولوں سے اسکول کی تعلیم حاصل کی اور اپنے ماڈلنگ اور فلمی کیریئر کی وجہ سے وہ 12ویں جماعت سے آگے نہیں پڑھ سکیں۔
مس یونیورس سشمیتا سین 19 نومبر 1975 کو پیدا ہوئیں۔ سشمیتا نے اپنے کیریئر کا آغاز 1996 میں فلم دستک سے کیا۔ اس وقت سشمیتا سین فلموں سے دور ہیں۔ ان دنوں وہ ویب سیریز میں اپنے جوہر بکھیر رہی ہیں۔ سشمیتا سین کا فلمی کریئر بھلے ہی دھماکہ خیز نہ رہا ہو لیکن وہ اپنی پڑھائی میں بہت تیز رہی ہیں۔ انہوں نے انگلش آنرز کے ساتھ جرنلزم بھی کیا ہوا ہے۔
الی ووڈ میں اپنے مختلف انداز کے لیے مشہور ودیا بالن یکم جنوری 1978 کو پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنے فلمی سفر کا آغاز فلم پرینیتا سے کیا۔ ان کا شمار ہندی فلم انڈسٹری کی سب سے پڑھی لکھی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ودیا نے ممبئی یونیورسٹی سے سماجیات میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے۔