شہناز گل نے سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد پہلی بار کی پوسٹ اور کہہ ڈالا کچھ ایسا کہ فینس ہوگئے جذباتی
شہناز گل نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ اس پوسٹ میں انہوں نے سدھارتھ کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
بگ باس 13′ (Bigg Boss 13) فیم شہناز گل اور سدھارتھ شکلا کا رشتہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں تھا۔ ان کی محبت، ان کی دوستی، ان کے مذاق، ان کے اشارے، سب کچھ بہت پیارا اور دل کو چھو لینے والا تھا۔ سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد سڈناز کی جوڑی ٹوٹ گئی لیکن وہ لوگوں کے دلوں میں پیار بن کر موجود ہیں۔ سدھارتھ کے جانے کی وجہ سے شہناز اکیلی رہ گئی ہیں۔ وہ ایک ماہ سے زیادہ صدمے میں تھی۔ حالانکہ وہ اب آگے بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ‘حوصلہ رکھ’ اور ‘ہیبٹ’ جیسے پروجیکٹس پر کام کرکے اپنے پروفیشنل کمیٹمینٹ کو پورا کیا۔
اس درمیان شہناز گل نے سدھارتھ شکلا کی موت یا ان کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں کہا ہے۔ انہوں نے آج تک سدھارتھ کے لیے اپنے احساس کو بھی نہیں بتایا تھا۔ لیکن کچھ دیر پہلے ہی انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ اس پوسٹ میں انہوں نے سدھارتھ کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ اس پوسٹ میں ایک پوسٹر ہے۔ پوسٹر میں سدھارتھ اور شہناز کھلکھلا کر ہنستے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
دراصل یہ پوسٹ شہناز کی آنے والی میوزک ویڈیو کی ہے۔ اس میوزک ویڈیو کا نام ‘تو یہیں ہے’ (Tu Yaheen Hain) ہے۔ اس پوسٹر میں ‘سدھارتھ شکلا کو میرے دل سے خراج عقیدت’ لکھا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ میوزک ویڈیو کل یعنی 29 اکتوبر کو دوپہر 12 بجے لانچ کیا جائے گا۔ اس پوسٹ کے ساتھ، انہوں نے لکھا، "تو میرا ہے اور۔۔۔۔۔۔ سدھارتھ شکلا” انہوں نے اپنے کیپشن میں دل اور اسٹار اموجی شامل کئے ہیں۔
پوسٹر میں ‘بگ باس’ کے دنوں والی شہناز اور سدھارتھ کی سب سے پسندیدہ اور وائرل تصاویر میں سے ایک (Sidnaaz Music Video) ہے، جو کسی کا بھی دل پگھلا دے گی۔ پوسٹر رلیز ہونے کے چند منٹوں میں ہی پوسٹ پر بہت سارے کمینٹس آئے۔ مداح اپنی محبت، حمایت اور خوشی کے اظہار کے لیے ہارٹ اموجیز کمینٹ کر رہے ہ یں۔