شہناز گل اور دلجیت دوسانجھ کی فلم حوصلہ رکھ کا ٹریلر رلیز، حاملہ بیوی کے کردار میں نظر آئیں شہناز
اگر دلجیت (Actor and singer Diljit Dosanjh )
کے کردار کی بات کریں تو وہ اس فلم میں ایک این آر آئی (NRI)
کا کردار ادا کر رہے ہیں ان کی بیوی کا کردار بگ باس فیم شہناز گل نبھا رہی ہیں۔
نئی دہلی. مشہور گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ اور شہناز گل کی پنجابی کامیڈی فلم ‘حوصلہ رکھ’
(Honsla Rakh) کا ٹریلر رلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم میں سونم باجوہ بھی ہیں۔ ٹریلر دیکھنے میں کافی
مزیدار کا لگتا ہے۔ فلم میں دلجیت کی کامیڈی ٹائمنگ غضب کی نظر آرہی ہے۔
اگر دلجیت
کے کردار کی بات کریں تو وہ اس فلم میں ایک این آر آئی
کا کردار ادا کر رہے ہیں ان کی بیوی کا کردار بگ باس فیم شہناز گل نبھا رہی ہیں۔ بتادیں کہ شہناز گل اس فلم میں حاملہ بیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ کہانی میں آگے کئی موڑ ہیں جس میں دونوں بچے پیدا کرنے سے پہلے طلاق کیلئے کورٹ میں مقدمہ دائر کرتے ہیں اور بچے کی کسٹڈی کے لیے بھی اپنا۔اپنا دعویٰ ٹھوکتے ہیں مگر بچے کی کسٹڈی دلجیت کو مل جاتی ہے۔
فلم 15 اکتوبر کو رلیز ہوگی۔
فلم ‘حوصلہ رکھ’ (Honsla Rakh)
شہناز گل (Shehnaaz Gill)
کا پہلا ایسا پروجیکٹ ہے جو ان کے خاص دوست سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد رلیز ہونے جا رہا ہے۔ سدھارتھ کی اچانک موت کے بعد شہناز گل صدمے میں ہیں تقریبا سدھارتھ کی موت کو ایک ماہ ہونے والا ہے لیکن اب تک شہناز سوشل میڈیا پر ایکٹو نہیں ہیں۔ انہوں نے اس فلم کے بارے میں بھی ابھی تک کوئی اپ ڈیٹ شیئر نہیں کیا ہے۔