Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

شہناز گل۔ دلجیت دوسانجھ کی فلم حوصلہ رکھ سے نیا ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مچا دھمال

اس گانے کو دلجیت نے گایا ہے اور اس کا ٹائٹل ہے چینل نمبر 5۔ گانے میں دلجیت اور سونم باجوہ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ پنجابی ٹریک لوگوں کو خوب پسند بھی آرہا ہے۔ اس گانے میں شہناز بھی کافی خوبصورت لگ رہی ہیں۔

اداکار سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد سے ہی شہناز گل پوری طرح ٹوٹ چکی ہیں، وہ اب تک کہیں بھی کسی بھی سوشل میڈیا یا عوامی طور پر سامنے نہیں آئی ہیں۔ حالانکہ اس درمیان ان کی ڈریم پروجیکٹ فلم حوصلہ رکھ بھی پندرہ اکتوبر کو رلیز ہونے جارہی ہے جبکہ فلم کا ٹریلر اور گانئے رلیز ہو چکے ہیں۔ ایسے میں شہناز کے فینس ٹریلر میں شہناز کو دیکھ کر بیحد ہی جذباتی نظر آئے ہیں اور وہ شہناز کی ایک جھلک پانے کیلئے بے تاب ہیں۔ حال ہی میں اس فلم کا ایک گانا اور رلیز ہوا ہے جسے کافی پسند بھی کیا جا رہا ہے۔

اس گانے کو دلجیت نے گایا ہے اور اس کا ٹائٹل ہے چینل نمبر  5۔ گانے میں دلجیت اور سونم باجوہ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ پنجابی ٹریک لوگوں کو خوب پسند بھی آرہا ہے۔ اس گانے میں شہناز بھی کافی خوبصورت لگ رہی ہیں۔

مشہور گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ  اور شہناز گل کی پنجابی کامیڈی فلم ‘حوصلہ رکھ

کا ٹریلر رلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم میں سونم باجوہ بھی ہیں۔ ٹریلر دیکھنے میں کافی مزیدار کا لگتا ہے۔

فلم میں دلجیت کی کامیڈی ٹائمنگ غضب کی نظر آرہی ہے۔

اگر دلجیت کے کردار کی بات کریں تو وہ اس فلم میں ایک این آر آئی

(NRI) کا کردار ادا کر رہے ہیں ان کی بیوی کا کردار بگ باس فیم شہناز گل نبھا رہی ہیں۔ بتادیں کہ شہناز گل اس فلم میں حاملہ بیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ کہانی میں آگے کئی موڑ ہیں جس میں دونوں بچے پیدا کرنے سے پہلے طلاق کیلئے کورٹ میں مقدمہ دائر کرتے ہیں اور بچے کی کسٹڈی کے لیے  بھی اپنا۔اپنا دعویٰ ٹھوکتے ہیں مگر بچے کی کسٹڈی دلجیت کو مل جاتی ہے۔

ابتدائی پریشانیوں کے بعد  بچے کا ڈائیپر بدلتے۔بدلتے  وہ سیکھ جاتے ہیں کہ بچے کی پرورش کیسے کی جاتی ہے۔ وقت کے ساتھ ، باپ اور بیٹے کے درمیان تعلقات مضبوط ہوتے ہیں۔ وقت گزرتا ہے ، دوسرے کردار میں دلجیت دوسری خاتون سونم باجوہ کے پیار میں پڑ جاتے ہیں۔ اب وہ اپنے بیٹے کے لیے ایک نئی ماں کو  تلاشنے کے مشن پر لگ جاتے ہیں۔ سب کچھ اچھا چل رہا ہوتا ہے، اسی دوران کہانی میں دلجیت کی بیوی یعنی شہناز گل کی دوبارہ انٹری ہوتی ہے۔ اب آگے کیا ہوتا ہے؟ یہ فلم کی رلیز کے بعد ہی  آپ کو پتہ چلے گا۔ یہ فلم 15  اکتوبر کو رلیز ہوگی۔ آپ کو بتادیں کہ  ‘حوصلہ رکھ’ (Honsla Rakh) کی ہدایت کاری امرجیت سنگھ سرون کر رہے ہیں۔

فلم 15 اکتوبر کو رلیز ہوگی۔

فلم  ‘حوصلہ رکھ’

شہناز گل (Shehnaaz Gill)

کا پہلا ایسا پروجیکٹ ہے  جو ان کے خاص دوست سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد رلیز ہونے جا رہا ہے۔ سدھارتھ  کی اچانک موت کے بعد شہناز گل صدمے میں ہیں تقریبا سدھارتھ کی موت کو ایک ماہ ہونے والا ہے لیکن اب تک شہناز سوشل میڈیا پر ایکٹو نہیں ہیں۔  انہوں نے اس فلم کے بارے میں بھی ابھی تک کوئی اپ ڈیٹ شیئر نہیں کیا ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.