شہناز گل نے حال ہی میں فوٹو شوٹ (Shehnaaz Gill Photoshoot) کروایا ہے۔ ان تصاویر کو انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے۔ تصاویر میں ان کا کول اور بنداس انداز دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے یہ فوٹو شوٹ تپتی دھوپ میں کروایا ہے۔ انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے سن شائن کا ذکر بھی کیا ہے۔
شہناز گل ’بگ باس 13‘ کے بعد سے ہی مسلسل سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ شو کے بعد انہوں نے اپنے باڈی ٹرانسفارمیشن کو لے کر سرخیاں بٹوری تھیں۔ ان کے ٹرانسفارمیشن کو لوگ خوب پسند کر رہے ہیں۔ شہناز گل سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں اور اپنی پرسنل اور پروفیشنل لائف کی جھلک فینس کو تصاویر اور ویڈیو کے ذریعہ دکھاتی ہیں۔
شہناز گل نے اپنی تازہ ترین فوٹو شوٹ کی تصاویر کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں انہیں چمکدار لال کارسیٹ ٹاپ پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
شہناز گل نے اپنے لُک کو ہائی ہیلس اور چنکی سنگلاسیس کے ساتھ مکمل کیا۔ انہوں نے بالوں کو کھلا رکھا ہے اور منیمل میک کیا ہے۔
شہناز گل نے ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے دھوپ کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے دو سورج والے ایموجی کے ساتھ لکھا، ’آج سورج کی چمکدار کرنیں یہاں ہیں‘۔