Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

شمیتا شیٹی نے راکیش باپٹ کے ساتھ کیا بریک اپ کا اعلان، زیادہ دن تک نہیں چلا یہ رشتہ

شمیتا شیٹی اور راکیش باپٹ کی محبت کی کہانی ‘بگ باس او ٹی ٹی’ سے شروع ہوئی تھی جو گزشتہ سال اگست میں شروع ہوا تھا۔ اس کے بعد دونوں کچھ عرصے کے لیے ‘بگ باس 15’ میں بھی ایک ساتھ نظر آئے۔

بالی ووڈ اداکارہ شمیتا شیٹی اور ان کے بوائے فرینڈ راکیش باپٹ نے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کرکے شمیتا نے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ ان دونوں کا بریک اپ ہوگیا ہے۔ شمیتا کا یہ اعلان یقینی طور پر ان کے اور راکیش باپت کے مداحوں کے دلوں کو توڑنے والا ہے۔

کچھ دن پہلے یہ خبر بھی آئی تھی کہ شمیتا اور راکیش کے درمیان کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے اور دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی ہے، حالانکہ اس وقت اداکارہ نے ان خبروں کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ دونوں اب بھی ساتھ ہیں، تاہم اب اداکارہ نے خود اس بات کا اعلان کر دیا ہے کہ راکیش باپٹ اور ان کا بریک اپ ہو گیا ہے۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے شمیتا شیٹی نے لکھا، ’’میرے خیال میں اس کی وضاحت ضروری ہے۔ راکیش اور میں اب ساتھ نہیں ہیں لیکن یہ خوبصورت میوزک ویڈیو ان تمام مداحوں کے لیے ہے جنہوں نے ہمیں بہت پیار اور تعاون دیا۔ ہمیشہ اسی طرح ہم پر اپنی محبتوں کی بارش کرتے رہیں۔ آپ سب کے لیے پیار اور شکریہ۔‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.