Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

شاہد کے انکار پر راج کمار کی امتیاز علی کی فلم میں انٹری

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی جانب سے ہدایت کار امتیاز علی کی فلم میں کام کرنے سے انکار کے بعد راج کمار راؤ کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

ہدایت کار امتیاز علی اور اداکار شاہد کپور کی جوڑی نے بالی ووڈ کو ’جب وی میٹ‘ جیسی کامیاب فلم دی جو شاہد کپور کے کیریئر کی سب سے کامیاب فلم تصور کی جاتی ہے اور اسی فلم کے 10 سال مکمل ہونے پر ایک تقریب بھی منعقد کی گئی تھی جس میں ہدایت کار اور اداکار کی اس جوڑی نے ایک اور فلم ساتھ کرنے کا اعلان کیا۔

ہدایت کار امتیاز علی کی نئی فلم رواں سال اپریل میں ریلیز ہونی تھی تاہم چند وجوہات کی وجہ سے فلم کو اگلے سال تک ملتوی کردیا گیا جس پر شاہد کپور نے فلم کرنے سے معذرت کرلی۔ شاہد کپور نے فلم کی کہانی سننے کے بعد اس میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا بعد ازاں انہوں نے اپنی مصروفیات کے باعث فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

رپورٹس کے مطابق فلم میں دو اداکار کو مرکزی کردار میں شامل کیا گیا تھا جس میں شاہد کپور کے ساتھ دوسرا نام راج کمار راؤ کا آرہا تھا تاہم شاہد کے انکار کے بعد اب راج کمار کو لیڈ رول میں کاسٹ کرلیا گیا ہے اور ہدایت کار ان کی شخصیت کے حساب سے فلم کے اسکرپٹ میں کچھ تبدیلیاں بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے شاہد کپور ان دنوں فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ اور ’ارجن ریڈی‘ کے ریمیک کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.