Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

شاہد کپور کی بہن ثنا کپور آج بنیں گی دلہن، عالیہ بھٹ کے ساتھ اس فلم میں آئی تھیں نظر

اداکار پنکج کپور (Pankaj Kapoor) اور سپریا پاٹھک (Supriya Pathak) کی بیٹی ثنا کپور کی شادی مہاراشٹر کے مہابلیشور میں ہورہی ہے ۔ ثنا کی شادی اداکار منوج پاہوا (Manoj Pahwa) اور سیما پاہوا (Seema Pahwa) کے بیٹے مینک پاہوا سے ہورہی ہے ۔

اداکار پنکج کپور (Pankaj Kapoor)  اور سپریا پاٹھک  (Supriya Pathak) کی بیٹی ثنا کپور کی شادی مہاراشٹر کے مہابلیشور میں ہورہی ہے ۔ ثنا کی شادی اداکار منوج پاہوا  (Manoj Pahwa) اور سیما پاہوا  (Seema Pahwa) کے بیٹے مینک پاہوا سے ہورہی ہے ۔ ثنا کے چچا زاد بھائی ویوان شاہ نے شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں ۔ ویوان نصیر الدین شاہ اور رتنا پاٹھک کے بیٹے ہیں ۔ شادی کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں مبارک ہو ثنا کپور ، مینک پاہو ، لو یو لکھا ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کپشن میں کئی ہارٹ اور ہگ ایموجیز بھی شیئر کئے ہیں۔  شادی کی رسومات میں شاہد کپور کی اہلیہ میرا بھی شامل ہوئیں ۔ انہوں نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی ہے ۔ وہیں وینا ناگد نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر مہندی کی تصاویر شیئر کی ہیں ۔

ثنا کپور نے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کی شروعات شاندار ( 2015) سے کی تھی ، یہ ان کے والد پنکج کپور کی فلم تھی ۔ اس میں ان کے بھائی شاہد کپور اور عالیہ بھٹ بھی نظر آئے تھے ۔ وہ 2018 میں آئی فلم کھجور پہ اٹیک میں بھی دکھی تھیں ۔ اس فلم میں ونے پاٹھک ، ڈالی اہلووالیہ ، منوج پاہوا ، سیما پاہوا بھی نظرآئے تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.