شاہدکپور کے بھائی ایشان کی فلم کا ٹریلر ریلیز
نئی دہلی : بولی وڈ میں شاہد کپور کے بھائی ایشان کھتر بھی انٹری دے رہے ہیں اور اب انکی فلم بیانڈ دا کلاوڈز تکمیل کے حتمی مرحلے سے گزر رہی ہے، تاہم ابھی فلمی کی تشہیر کیلئے اسکا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جس کو شاہکار قرار دیا جارہا ہے۔
فلم میں ایشان اور ملاویکا موہنن مرکزی کردار نبھارہی ہیں۔ فلم دونوں اداکاروں نے بہن اور بھائی کا کردار نبھایا ہے جس میں اچانک ایک ناگہانی حادثے کی وجہ سے دونوں کی زندگیوں میں اچانک تبدیلی رونما ہوجاتی ہے۔
فلم میں موسیقار کے فرائض اے آر رحمان نے سرانجام دیئے ہیں اور ٹریلر دیکھ کر ایشان کو نئی آنیوالے اداکاروں میں زیادہ بہتر قرار دیا جاسکتا ہے۔
بیانڈ دا کلاوڈز بیس اپریل دوہزار اٹھارہ کو ریلیز ہوگی ۔ پہلے لندن فلم فیسٹیول میں اسکا پریمیئر کیا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ ایشان کرن جوہر کی فلم ڈھڑک میں بھی جھانوی کپور کے ساتھ جلوہ گر ہورہےہیں، یہ فلم ایک میراٹھی فلم کا ریمیک ہے۔
ذیل میں فلم کا ٹریلر دیکھا جاسکتا ہے۔