Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

شاہ رخ خان نے بیمار عرفان خان سے دوستی کا حق نبھایا

بالی وڈ کے نامور اداکار عرفان خان کی بیماری کی خبر سن کر ان کے مداح اداس ہونے کے ساتھ ساتھ کافی حیران بھی ہوئے تاہم شاہ رخ خان نے ان سے دوستی کا حق نبھاتے ہوئے لندن میں موجود اپنے گھر کی چابیاں‌ تھما دیں بلکہ دوستی کے ناطے مزید ساتھ دینے کا وعدہ کیا.

اداکار نے 16 مارچ 2018 کو مداحوں کو باخبر کیا تھا کہ ان میں نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی مرض کی تشخیص ہوگئی ہے جس کے علاج کے لیے وہ بیرون ملک جائیں گے۔ عرفان خان اس وقت اپنی فیملی کے ساتھ لندن میں موجود ہیں جہاں ان کا اعلان جاری ہے تاہم عرفان خان کے لندن روانہ ہونے سے قبل ان کی مدد کرنے کے لیے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان سب سے پہلے پہنچے۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق عرفان خان کی اہلیہ نے شاہ رخ خان کو لندن جانے سے کچھ روز قبل فون کیا جس کے بعد شاہ رخ فوری طور پر عرفان خان کے گھر ان سے ملاقات کرنے پہنچے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ شاہ رخ نے عرفان خان کے ساتھ دو گھنٹے سے زائد بات چیت کی، جس کے بعد واپس جانے سے قبل اداکار نے عرفان خان کو لندن میں موجود اپنے گھر کی چابیاں دے کر انہیں وہاں رہنے کی پیشکش کی۔ عرفان خان اور ان کی فیملی نے شاہ رخ کے اس عمل کو خوشی خوشی قبول کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.