شاہ رخ خان کے فون پر آیا سہانا خان کا کال، پھر بیٹی کی اس بات کو نظرانداز نہیں کرپائے کنگ خان
آپ کو بتا دیں، اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ شاہ رخ کسی چیز کی شوٹنگ کر رہے ہیں، جب ان کے فون پر ان کی بیٹی سہانا خان (Suhana Khan) کی کال آجاتی ہے۔ جب بیٹی سہانا خان کا فون آتا ہے تو وہ شوٹنگ چھوڑ کر فون پر اپنی بیٹی سے بات کرنے لگ جاتے ہیں۔
بالی ووڈ کے ‘بادشاہ’ شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ شاہ رخ (Shahrukh Khan) کے مداح ان کی اس ویڈیو کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔ دراصل یہ ایک اشتہار کی ویڈیو ہے، جس میں شاہ رخ خان لوگوں کو دبئی کا منظر دکھاتے نظر آ رہے ہیں۔ آپ کو بتا دیں، اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ شاہ رخ کسی چیز کی شوٹنگ کر رہے ہیں، جب ان کے فون پر ان کی بیٹی سہانا خان (Suhana Khan) کی کال آجاتی ہے۔
جب بیٹی سہانا خان کا فون آتا ہے تو وہ شوٹنگ چھوڑ کر فون پر اپنی بیٹی سے بات کرنے لگ جاتے ہیں۔ سہانا نے اپنے والد سے پوچھتی ہیں کہ ڈیڈ کیا آپ گھر پر ہیں، تو شاہ رخ خان جواب دیتے ہیں کہ نہیں۔ نہیں میں گھر پر نہیں ہوں ، میں شوٹنگ پر ہوں۔ تو سہانا کہتی ہیں کہ پاپا آپ دبئی میں، وہاں مزے کرو۔ بس کیا تھا، شاہ رخ اپنی بیٹی کی اس بات کو نظر انداز نہ کر سکے اور پھر شوٹنگ چھوڑ کر نکل پڑے۔