شاہ رخ خان کے نئے اشتہار نے مچایا انٹرنیٹ پر ہنگامہ، شرٹ لیس دیکھ کر فینس کے اڑے ہوش
یہ ویڈیو اب انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہی ہے۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے ایک مداح نے لکھا، ‘شاہ رخ ہمیشہ کی طرح جوان لگ رہے ہیں۔’ وہ بہت سے مداحوں کو کیوٹ لگ رہے ہیں۔
شاہ رخ خان اب ایک نئے اشتہار میں نظر آرہے ہیں اور اپنے نئے لک سے سبھی کو حیران کر رہے ہیں۔ اداکار نے اپنی دمدار باڈی کی جھلک دکھائی ہے۔ اداکار کے مداح ان کی شرٹ لیس لک کی ایک جھلک دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ ویڈیو میں شاہ رخ نہانے کی تیاری کرتے نظر آ رہے ہیں۔
ویڈیو کی شروعات شاہ رخ کے ایک ایڈ شوٹ سے ہوتی ہے۔ وہ حیران رہ جاتے ہیں جب انہیں سیٹ پر باڈی واش کے نام پر ایک سیشے دیا جاتا ہے۔ پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں باڈی واش کا ذکر کیا گیا ہے۔ یہ ویڈیو اب انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہی ہے۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے ایک مداح نے لکھا، ‘شاہ رخ ہمیشہ کی طرح جوان لگ رہے ہیں۔’ وہ بہت سے مداحوں کو کیوٹ لگ رہے ہیں۔