Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

شاہ رخ خان کے بیٹے ابرام نے لہرایاجھنڈا، فخر، محبت اور خوشی کا کیااظہار

خان خاندان نے اس موقع پر سفید لباس کا انتخاب کیا۔ خان لڑکوں نے ڈینم پتلون کے ساتھ سفید ٹیز پہنی جبکہ گوری نے ڈینم پتلون کے ساتھ سفید بلیزر کا انتخاب کیا۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے گوری نے لکھا کہ ’’یوم آزادی مبارک ہو۔‘‘

ہندوستان کے 75 ویں یوم آزادی (India’s 75th Independence Day) کے موقع پر شاہ رخ خان (Shah Rukh) نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ یہ ان کے چھوٹے بیٹے ابرام خان (Abram Khan) ہیں جنہوں نے منت پر پرچم لہرایا۔ ابرام کے ساتھ شاہ رخ، گوری خان، آریان خان اور سپر اسٹار کی ٹیم شامل تھی۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ وہ نوجوانوں کو ’وطن عزیز ہندوستان کے مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کرارہے ہیں۔

شاہ رخ نے ٹویٹ کیا کہ گھر پر وطن عزیز ہندوستان کے مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کرارہا ہوں ابھی کچھ اور نشستیں ہوں گی۔ لیکن چھوٹے کی طرف سے جھنڈا لہرانے سے ہم سب کو فوری طور پر فخر، محبت اور خوشی کا احساس ہوا ہے۔ یہ ٹوئٹ گوری خان کے جھنڈے کے ساتھ خان خاندان کی تصویر شیئر کرنے کے فوراً بعد شیئر کیا گیا۔ تصویر میں شاہ رخ خان نے ابرام کا ہاتھ تھاما جب کہ آرین گوری کے ساتھ کھڑے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.