Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

شاہ رخ خان کا انوشکا شرما کے نام خوبصورت پیغام

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے اداکارہ انوشکا شرما کے فلم زیرو کے اپنے شیڈول کی عکسبندی مکمل کرنے پر کہا ہے کہ آپ کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزا آتا ہے۔

بھارتی ذرائع   کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما نے فلم زیرو کے اپنے شیڈول کی عکسبندی مکمل کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ٹیم کے تعاون اور زبردست تجربے پر شکریہ ادا کیا جس پر اداکار شاہ رخ خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزا آتا ہے، آپ کے بغیر اس سفر پر اس طرح مزا نہیں آئے گا، آپ ہمیں یاد رہیں گی۔

ہدایتکار آنند ایل رائے کی ڈارف فلم زیرو میں اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ کترینہ کیف اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، فلم رواں سال 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.