Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

شادی سے پہلے رنبیر کپور کے ساتھ ایک ہی کمرے میں کیوں رہنے لگی تھی عالیہ بھٹ

حال ہی میں عالیہ بھٹ نے اقربا پروری اور اسٹار کڈز کی وجہ سے ٹرول ہونے پر بھی اپنی خاموشی توڑی۔ عالیہ نے کہا تھا، ’’میں ٹرولنگ کے خلاف بیان بازی کرکے اپنا دفاع نہیں کرسکتی۔

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ان دنوں کافی سرخیوں میں ہیں۔ عالیہ جلد ہی شوہر رنبیر کپور کے ساتھ آنے والی فلم براہماسترا میں نظر آئیں گی۔ کیریئر کے علاوہ عالیہ اپنے حمل کو لے کر بھی سرخیوں میں ہیں۔ اداکارہ نے اپنے نام کے آگے کپور کنیت لگا دی تھی جس پر کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ حال ہی میں اداکارہ نے فلم فیئر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں لیو ان ریلیشن شپ پر اپنی رائے دی ہے۔

بتادیں کہ رنبیر اور عالیہ کی شادی اپریل 2022 میں ہوئی تھی۔ شادی سے پہلے رنبیر اور عالیہ نے کئی سالوں تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا اور وہ ایک ساتھ رہنے لگے۔ اب کئی سالوں کے بعد عالیہ نے لیو اِن کو درست فیصلہ قرار دیا ہے۔ جب میڈیا نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ باقی جوڑے کو لیو ان ریلیشن شپ کا مشورہ دیں گی؟

اس سوال پر عالیہ کا کہنا تھا کہ "ڈیٹنگ کے بعد وہ رنبیر سے براہ راست شادی کرنے والی تھیں۔ لیکن وبا کے درمیان انہوں نے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا، وبا نے تمام کام بند کر دیے تھے، اس لیے ہم ایک ہی چھت کے نیچے رہنے لگے۔” عالیہ نے کہا اگر آپ لیو اِن میں رہ سکتے ہیں تو کیوں نہیں؟ میرے خیال میں یہ بہت اچھا ہے۔ آپ ایک دوسرے کے عادی ہو جاتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ راحت محسوس کرتے ہیں، آپ بغیر کسی دباؤ کے اور یہاں تک کہ شادی کیے بغیر بھی بہت سی یادیں جوڑلیتے ہیں۔”

ورک فرنٹ کی بات کریں تو رنبیر اور عالیہ ‘براہمسترا’ میں ایک ساتھ اسکرین شیئر کرنے جا رہے ہیں۔ فلم رواں سال ستمبر میں ریلیز ہوگی۔ اس میں امیتابھ بچن اور مونی رائے بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.