اس ویڈیو کو Witty_wedding نام کے اکاونٹ سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا تھا۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے پیج کے ایڈمن نے کیپشن میں لکھا- جب آپ کی فیملی آپ کی لو میریج کے لئے راضی ہو۔ ٹیگ کیجئے ان دوستوں کو جو اپنی شادی کے لئے کافی ایکسائٹیڈ ہیں، بس فیملی مان جائے۔
شادیوں کا سیزن ابھی چل رہا ہے اور انٹرنیٹ پر دولہا دولہن (Bride Groom Video) کے سب سے اہم دنوں کے کافی ویڈیوز دیکھنے کو ملتے ہیں۔ شرمیلی دلہن سے ایک ایسی دلہن کو ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں سبھی دلہن پرانے ریتی رواجوں کو ختم کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ اُن کی یہ تبدیلی سبھی کو بے حد پسند آرہی ہے۔ ایسا ہی ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں ایک دلہن (Bride Viral Video) اپنی شادی سے پہلے بائیک چلا رہی ہے۔ جی ہاں! آپ کو بتادیں کہ یہ ویڈیو سبھی کو بہت پسند آرہا ہے ساتھ میں لوگ اپنے لائیکس اور کمنٹس کے ذریعے کافی پیار برسا رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک دلہن دکھائی دے رہی ہے جس نے لال رنگ کا لہنگا اور سجی ہوئی نظر آرہی ہے۔ ویڈیو میں وہ دولہن بلیٹ چلاتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ دلہن کا یہ سوئیگ سبھی کو بہت پسند آرہا ہے۔ سوشل میڈیا یوزرس اس ویڈیو کو خوب پسند کررہے ہیں۔ اس ویڈیو کو Witty_wedding نام کے اکاونٹ سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا تھا۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے پیج کے ایڈمن نے کیپشن میں لکھا- ’جب آپ کی فیملی آپ کی لو میریج کے لئے راضی ہو۔‘ ٹیگ کیجئے ان دوستوں کو جو اپنی شادی کے لئے کافی ایکسائٹیڈ ہیں، بس فیملی مان جائے۔