جنوبی ہندوستان کی مشہور اداکارہ اینڈریا جیریمیا (Andrea Jeremiah) آج 36 سال کی ہوگئی ہیں ۔ ان کی پیدائش 1985 میں چنئی میں ہوئی تھی ۔ وہ فلموں کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی کافی سرخیوں میں رہیں ۔
سنگر اور اداکارہ اینڈریا جیریمیا کو تھالاپتی وجے کی ‘ماسٹر’ جیسی فلموں کیلئے جانا جاتا ہے ۔ وہ اپنی فلموں کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی کو لے کر بھی کافی سرخیوں میں رہی ہیں ۔ ان کے یوم پیدائش کے موقع پر آپ کو ان کی لو لائف کے بارے میں بتا رہے ہیں ، جس کی وجہ سے وہ ایک مرتبہ ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھیں ۔
دراصل ایک پروگرام میں اینڈریا نے اپنی ذاتی زندگی کو لے کر انکشاف کیا تھا کہ ایک مرتبہ وہ شادی شدہ شخص کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھیں ، جس کی وجہ سے وہ ڈپریشن میں چلی گئی تھیں ۔
بنگلورو میں ایک پروگرام کے دوران ان سے پوچھا گیا تھا کہ انہوں نے اتنی اداس تحریریں کیوں لکھی ہیں ، اس کے پیچھے کا درد کیا ہے ؟ اس پر اداکارہ نے جواب دیا تھا کہ ان کا پارٹنر انہیں جسمانی اور ذہنی طور پر چوٹ پہنچاتا ہے ، جس کی وجہ سے وہ ڈپریشن کا بھی شکار ہوگئی تھیں ۔
اداکارہ نے مزید بتایا تھا کہ انہوں نے اس سے نجات پانے کیلئے آیوروید ڈیٹاکس پروگرام جوائن کیا تھا اور کام سے بھی تھوڑے دنوں کیلئے بریک لے لیا تھا۔ حالانکہ شفایاب ہونے کے بعد وہ کام پر واپس لوٹ گئی تھیں ۔
وہیں اگر اینڈریا کے کریئر کے بات کی جائے تو انہوں نے اداکاری کی شروعات فلم پنچائی کیلی متھوچرم سے کی تھی ۔