ثنا خان (Sana Khan Anas Saiyad) فلمی دنیا چھوڑ کر اپنی شادی شدہ زندگی کا انجوائے کر رہی ہیں۔ وہ شوہر انس سید کے ساتھ اکثر چھٹیوں پر اور لانگ ڈرائیو پر جاتی ہیں۔ اب وہ شوہر کے ساتھ ایک بین الاقوامی مقدس مقام پر پہنچ گئی ہیں۔ اس کی جھلک ثنا خان نے اپنے انسٹا گرام (Sana Khan Instagram) اکاونٹ پر فینس کو دکھائی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اسے اپنی زندگی کا خوبصورت سفر بتایا ہے۔
ثنا خان (Sana Khan Instagram Photos) نے اپنے اسے خوبصورت سفر کی تصاویر اور ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر اور ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ فینس کو ہر لمحہ اور فوڈ کی جانکاری دیں گی۔ دراصل، ثنا خان اپنے شوہر کے ساتھ خانہ کعبہ میں عمرہ (Sana Khan Umrah) کرنے پہنچی ہیں۔ انہوں نے فلائٹ میں بیٹھے ایک تصویر شیئر کی۔ اس تصویر میں انہیں سفید برقع اور ان کے شوہر انس کو بھی سفید کرتا پاجامہ میں دیکھ سکتے ہیں۔
اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ثنا خان (Sana Khan Umrah Video) نے لکھا، ’عمرہ، کیا حسیں سماں ہوگا، کیا حسیں گھڑی ہوگی، جب خانہ خدا میں ہماری حاضری ہوگی، نکاح کے بعد ہماری زندگی کا خوبصورت سفر‘۔ اس کے بعد ثنا خان نے ایک اور ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں ثنا خان کو شوہر کے ساتھ ایک ہوٹل میں انٹری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کا ہوٹل میں استقبال کیا جا رہا ہے اور پھر گائیڈ کیا جا رہا ہے۔