شادی کے بعد عالیہ بھٹ پر چڑھا بولڈنیس کا بخار، کپور خاندان کی بہو بنتے ہی چھوٹے ہوئے کپڑے
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ شادی کے بعد سے اپنے لکس کو لے کر چھائی ہوئی ہیں ۔ جہاں شادی میں دلہنیا کے نو میک اپ لک نے سرخیاں بٹوری تھیں تو وہیں شادی کے بعد عالیہ کو جب بھی گھر سے باہر دیکھا گیا تو کافی نارمل انداز میں نظر آئیں ۔ یہاں تک کہ عالیہ جب پہلی مرتبہ دیکھی گئی تب انہوں نے سندور یا بندی تک نہیں لگائی ہوئی تھی ۔
عالیہ بھٹ کے پوسٹ ویڈنگ لک کی سوشل میڈیا پر کافی چرچا ہورہی ہے ۔
حال ہی میں عالیہ اپنی آنے والی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کی شوٹنگ کیلئے روانہ ہوئی ہیں ۔
اس دوران عالیہ کیجوئل لک میں نظر آئیں ۔ انہوں نے شارٹس کے ساتھ اوورس سائز شرٹ پہنی ہوئی تھی ۔