شادی کے بعد فلموں میں کام رکھنے کے سوال پر سونم کپور سیخ پا ہو گئیں
فلم ویر دی ویڈنگ کے ٹریلر لانچ میں سونم کپور سے شادی کے بعد فلموں میں کام جاری رکھنے کے سوال پر سونم کپور پھٹ پڑیں،کرینہ اور شاہد کپور کی مثال دے کر پوچھنے والے کا منہ بند کر دیا۔ معروف بالی وڈ اسٹار انیل کپور کی صاحبزادی سونم کپورکی شادی کی خبریں میڈیا پر گردش کرتی نظر آرہی ہیں۔رواں ماہ اپنے قریبی دوست اور دہلی کے بزنس مین آنند آہوجا کے ساتھ ان کی شادی کے چرچے ہیں۔ان کی شادی کے حوالے سے تازہ خبر یہ سننے میں آرہی ہے کہ وہ شادی کے بعد ہندوستان چھوڑ دیں گی اور اپنے شوہر کے ساتھ مستقل طور پر لندن میں رہائش اختیار کریں گے۔فلم ویر دی شادی کا ٹریلر لانچ کی تقریب میں سونم کپور سے سوال کیا گیا کہ کیا شادی کے بعد وہ کام جاری رکھیں گی ؟