Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سیانی گپتا اپنا 36 واں یوم پیدائش منا رہی ہیں۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سیانی گپتا (Sayani Gupta) کی پیدائش 9 اکتوبر 1985 میں کولکاتا میں ہوئی تھی۔ سیانی فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (Film and Television Institute Of India) سے گریجویٹ ہیں۔ امیزون پرائم پر ریلیز ہوئی فلم ’فور مور شاٹس پلیز‘ (Four More Shots Please) میں شاندار اداکاری کی وجہ سے اداکارہ کو پہچان ملی۔ اس ویب سیریز میں سیانی گپتا نے دامنی رضوی رائے کا رول پلے کیا ہے۔

سیانی گپتا نے اپنے کیریئر کا آغاز سال 2012 میں فلم ’سیکنڈ میریج ڈاٹ کام‘ سے کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے فلم ‘مارگ ریٹا ودھ اے اسٹرا‘ کی تھی۔ اس فلم میں سیانی گپتا نے پاکستانی- بنگلہ دیشی لڑکی کا رول کیا تھا۔
سیانی گپتا نے اکشے کمار کے ساتھ ‘جالی ایل ایل بی 2‘، آیوشمان کھورانہ کے ساتھ ’آرٹیکل 15‘ جیسی فلم میں اپنی اداکاری دکھا چکی ہیں۔
سیانی گپتا حال ہی میں ‘کالی-پیلی ٹیلس (Kaali Peeli Tales)‘میں نظر آئی تھیں۔ اس سیریز کی 6 کہانیاں ہیں۔ ان کہانیوں کے ذریعہ ممبئی شہر میں پیار اور رشتوں کی مشکلات کو اچھی طرح پیش کیا گیا ہے۔

اپنے کرداروں سے لوگوں کے دلوں میں خاص جگہ بنانے والی سیانی گپتا کو شادی سے بے حد ڈر لگتا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیانی نے بتایا تھا کہ شادی میں دھوکے سے ڈر لگتا ہے۔
سیانی گپتا نے کہا تھا ’اگر مجھے اپنی زندگی میں دھوکے جیسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو شاید میں نہیں کر پاوں گی۔ یہ دردناک ہوگا۔ یہی جہ ہے کہ میں شادی نہیں کرنا چاہتی‘۔

سیانی گپتا نے ایک بار اپنے بالوں کو بائے بائے کہہ دیا تھا، تب ان کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔ خوبصورت سیانی گپتا کی یہ تصویر دیکھ کر سبھی حیران رہ گئے تھے۔ حالانکہ سیانی گپتا نے بال اصل میں نہیں اتروائے تھے۔ اپنے ایک پروجیکٹ کے لئے ایسا لُک پروستھیٹکس میک اپ تکنیک کی مدد سے بنایا تھا۔
لیک سے ہٹ کر فلمیں کرنے والی سیانی گپتا ماڈرن ہو یا ٹریڈیشنل ہر طرح کے ڈریس میں بے حد خوبصورت لگتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.