سروج خان کو ہراسانی کی ذمہ دار خواتین کو قرار دینے پر معافی مانگنی پڑ گئی
بالی ووڈ کی نامور کوریو گرافر سروج خان نےہراسانی کی ذمہ دار خواتین کو قرار دینے پر معافی مانگ لی۔
ہالی وڈ ہو یا بالی وڈ ، فلم انڈسٹری میں کام کیلئے خواتین کو جنسی ہراساں کرنا عام بات ہے، تقریباً ہر اداکارہ اپنے کیریئر کے دوران کسی نہ کسی کے ہاتھوں جنسی ہراساں ہوتی ہے، یہ وہ حقیقت ہے جسے جاننے کے باوجود تمام لوگ اس پر موضوع پر بات کرنا پسند نہیں کرتے۔ تاہم چند روز قبل بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف کوریوگرافر سروج خان نے فلم نگری میں ہراسانی کے واقعات کی ذمہ دار خواتین کو ہی قرار دے دیا جس نے ایک نیا طوفان کھڑا کردیا۔